اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپریٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی،منگل کومجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست دائر کرنے والوں میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور انچارج پولیٹیکل افیئرز اسد عباس شاہ بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،جیل حکام کو آٹھ مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا،گیارہ مارچ کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نا کرائی گئی، عدالتی احکامات کی مصدقہ کاپی دکھانے کے باوجود پٹیشنرز کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ عدالت نے احکامات جاری کیے تھے کہ ان کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کرائی جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجودملاقات نہیں کرائی گئی جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے
خان سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرینٹنڈنٹ کے خلاف درخواست
You Might Also Like
TAGGED:
اڈیالہ جیل, ایم ڈبلیو ایم, رکاوٹ, عدالت رجوع, عمران خان, ملاقات
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -