کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا کہ جہاز اڑاتے ہوئے دونوں پائلٹس سو جائئیں اور جہاز 28 منٹس تک آٹو سروس پر خود ہی آڑتا رہے اور کوئی حادثہ بھی نہ ہو -مگر یہ سب کچھ ملائشیا کے دو دبنگ دلیر اور فنکار پائلٹس نے کرڈالا –
انڈونیشیا میں مسافر طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے اور طیارے کا رخ بھی مڑ گیا، 28 منٹ بعد ایک پائلٹ بیدار ہوا اور اسے احساس ہوا کہ اس کا کو پائلٹ سو رہا تھا اور طیارہ ٹریک پر نہیں تھا۔
روزنامہ جنگ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ جنوری میں باٹیک ایئر لائنز کی انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد بھی تھے، اس طیارے کو بعدازاں بحفاظت لینڈ کرلیا گیا تھا۔
یہ واقعہ 25 جنوری کو شمالی انڈونیشیا کے علاقے سولاویسی سے دارالحکومت جکارتہ کے لیے پرواز کے دوران پیش آیا ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں میں سے ایک نے پرواز سے ایک رات پہلے آرام نہیں کیا تھا، ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارے کے پائلٹ نے اپنے شریک پائلٹ سے کچھ دیر آرام کرنے کی اجازت مانگی اور سو گیا لیکن بعد میں اس کا ساتھی بھی سو گیا تاہم خوش قسمتی سے جہاز بہت بڑی تباہی سے بچ گیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب ایک پائلٹ کی آنکھ کھلی تو اس نے فوراً اپنے ساتھی کو جگایا اور جکارتہ سے آنے والی کالوں کا جواب دیا اور پرواز کا راستہ درست کیا۔تاہم ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اب ان پائلٹس کو اس حرکت کی کیا سزا ملے گی –