بھارت میں سال 2023 اور 2024 شوبز کے لیے بہت مہلک ثابت ہوا -بہت سے معروف فنکار دنیا چھوڑ گئے جن میںبہت سے جوان لوگ بھی شامل تھے – 2 روز قبل ٹی وی اداکارہ امن دیپ کا انتقال ہوا تو کل ان کی بہن بھی بیماری کے سبب دنیا چھوڑ گئیں -بھارتی ٹی وی شو جھنک کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی جن کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔
اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مصیبت نے ہمارے گھر کا رستہ دیکھ لیا ہے کل ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی‘۔اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا تھا کہ’ یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے تھک گیا تھا، اسے یرقان تھا‘جس نے اس کی جان کر ہی اسے چھوڑا
۔