دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا مگر پاکستان میں عام انتخابات کے روز سے ابتک انٹرنیٹ بالخصوص ٹویٹر کو پابندیوں کا سامنا ہے جس پر پوری دنیا میں بسے پاکستانیوں کی جانب سے آواز اٹھ رہی ہے پاکستان میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش پر اب امریکہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان سے آزادی اظہار کا احترام کرنے اور ایکس سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔امریکا نے سرکاری سطح پر پاکستانی حکام کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کے قیام سے پہلے اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے، کسی بھی ملک کے اندر کی جانے والی اتحادی سیاست اس کا اندرونی معاملہ ہے۔مگر حکومت کے قیام کے بعد وہ لازمی اس پر نئی حکومت سے بات کریں گے –