جس طرح الیکشن سے پہلے نون لیگ کو سپورٹ دی گئی اور باقی جماعتوں کو نظر انداز کیا گیا اس پر تمام جماعتیں الیکشن سے پہلے خاموش تھیں مگر جب الیکشن رزلٹ پھر بھی نون لیگ کے حق میں ویسے نہ آسکے جس کی توقع تھی تو انب وہ جماعتیں بھی اپنی پاور شو کررہی ہین اور نون لیگ کو اس طرح سپورٹ کرنے پر تیار نہیں ہیں جیسے وہ الیکشن سے پہلے آمادہ تھیں -اسی لیے اب نون لیگ پیپلز پارٹی سے گلہ کرتی نظر آرہی ہے -مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی ساخت بہتر اور ہماری خراب کر رہی ہے۔سماکے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ن لیگی رہنما نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکومت بنانے کے بیانات پر برس پڑے اور کہا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے میں اپنی ساکھ بہتر بنا رہی ہے اور ہماری خراب کر رہی ہے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادی گورنمنٹ میں شامل تو ہو رہی مگر ان میں ایک مضبوط رائے ہے کہ حکومت نہ لی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت سازی میں کسی مجبوری کے تحت آبھی جائے تو وہ مخلص نہیں ہوگی اور مطلوبہ سپورٹ ہمیں نہیں دے گی، بلاول بھٹو بیانات سے اپنی سیاسی ساخت مضبوط اور ہماری ساخت کو داغ دار اور تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے مفاد میں قربانی دینے کو تیار ہوئے ہیں مگر ایسے حالات میں ہماری قربانی ضائع چلی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے بیانات کا نوٹس پارٹی لیڈر شپ لے رہی ہے۔ان ہی وجوہات کی بنیاد پر نون لیگ کے بہت سے رہنما انہیں حکومت نہ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں مگر نون لیگ حکومت بنانے کی کوشش ضرور کرے گی مگر اس وقت تک حکومت کرپائے گی جب تک پیپلز پارٹی اسے سہارا دیے رکھے گی جس دن پیپلز پارٹی اپوزیشن بینچز پر آئی وفاق میں نون لیگ کی حکومت گر جائے گی –
بلاول اپنے بیانات سے ہماری سیاسی ساخت داغ دار کر رہے ہیں؛رانا ثنااللہ
Leave a comment
Leave a comment