دنیا میں اس وقت کرکٹ میں جو فارمیٹ سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے وہ ٹی -20 ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کم وقت میں کھلاڑیوں کو کچھ بڑا کرکے دکھانا ہوتا ہے اور وہ اس معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش بھی کررہے ہیں اور دنیا کی نظروں میں اپنا مقام بھی بنا رہے ہیں -آج ان میں نیمیبیا کے ایک بلے باز نے اپنا نام درج کروادیا -نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بناڈالی۔
باز جان نکول لوفٹی ایٹن نے نیپال کے خلاف میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔انہوں نے اپنی مختصر اننگ میں گیارہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 33 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور تاریخ کی کتب میں اپنا نام درج کروادیا ۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیسری تیز ترین سنچری کا اعزاز جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھیں۔