عمرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سپیکر منتخب ہونے والے اسد قیصر نے آج اڈیالہ جیل میں اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انھوں نے آج کی ملاقات کے حوالے سے اہم فیصلوں کے بارے میں بتایا گیا – تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے عہدے کیلئے امیدوار عمر ایوب ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مجھے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، عاقب اللہ خان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر کیلئے امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطے کریں گے، سب جانتے ہیں الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے، احتجاج ہو گا استعفے نہیں دیں گے، انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ جانے کا فیصلہ کرلے -اگر ایسا ہوجاتا ہے تو تحریک انصاف آسانی کے ساتھ 2021 میں اپنا چھینا اقتدار واپس لے سکتی ہے –