آج امریکہ سے ایک مختلف خبر سامنے آئی ہے جس مین بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ایک ایسی ٹین ایجر بچی ہے جس کو پانی سے الرجی ہے جونہی پانی اس کے بدن پر پڑتا ہے تو اس کے بدن پر آبلے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں یا پانی کے استعمال سے جسم پر سرخ دھبے یا چھوٹے زخم بن جاتے ہیں، لورین نامی اس لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے پیسنے سے بھی الرجی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایسے کام بھی نہیں کرپاتی جس سے پسینہ آئے –
امریکی لڑکی نے بیماری کے باعث نہانا چھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کی 22 سالہ لڑکی نے پانی سے الرجی کے باعث نہانا چھوڑ دیا ،لورین نے بتایا کہ مجھے اس صورتحال کا سامنا کرنے میں خاصی مشکل درپیش ہے۔ لورین نے بتایا کہ میں ایک خطرناک قسم کی الرجی کوایکوجینک یورٹیکاریا کا شکار ہوں، اس الرجی کا شکار فردکسی بھی شکل میں پانی کا استعمال نہیں کرسکتا، پانی کے استعمال کے بعد جسم پر سرخ دھبے یا چھوٹے چھوٹے زخم بن جاتے ہیں۔لورین نے بتایا شاور لینے یا پانی کے استعمال سے مجھے شدید قسم کی خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ صورتحال ایک گھنٹے تک رہتی ہے، مجھے اس الرجی کا سامنا پہلی بار12سال کی عمر میں کرنا پڑا تاہم گزرتے سالوں کیساتھ میری تکلیف میں اضافہ ہوتا گیا جس کے تین سال بعد ڈاکٹرز نے مجھ میں الرجی کی تشخیص کی۔لورین نے بتایا کہ بیماری کے باعث میں نہانے سے گریز کرتی ہوں مگر جب نہانا ضروری ہو جائے تو نہانے کے بعد جلد جسم خشک کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ ٹھنڈی ہوا درد کو بڑھا سکتی ہے،لورین نے بتایا کہ مجھے اپنے پیسنے سے بھی الرجی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ،ایسی صورت میں واحد حل باڈی وائپس کا استعمال ہی ہے ۔واشنگٹن (انٹرنیوز)
امریکی لڑکی نے پانی کی الرجی کے سبب نہانا چھوڑ دیا
Leave a comment
Leave a comment