پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جو 3 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انجینئر عبدالعزیز کینسر کے مریض تھے، آج کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔
عبدالعزیز جونیجو 8فروری کو پی ایس 80خیرپور ناتھن شاہ سے منتخب ہوئے تھے،عبدالعزیز جونیجو دوسری مرتبہ صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔