پاکستان میں جب سے عمران خان کی حکومت ختم کی گئی ہے اس وقت سے اب تک معیشت نیچے کی طرف جارہی ہے نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر ملک چھوڑ رہے ہیں مہنگائی نے 2 وقت کی روٹی بھی غریب کے لیے مشکل بنا دی ہے -ایسے موقع پر ہماری حکومت کو پھر امریکہ ورلڈ بینک اور آئی ائی ایم ایف کی طرف ہی رجوع کرنا پڑے گا اس بات کا امریکہ کو بخوبی علم ہے اور وہ اب پاکستان میں ہونے والی ہر حرکت پر نظر جمائے بیٹھا ہے -اور اس الیکشن پر بھی اس کی خاص نظر ہے -امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو کس نگاہ سے دیکھا جارہا ہے؟ اس حوالے سے معروف تجزیہ کار و ڈین بوسٹن یونیورسٹی عادل نجم نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔ عادل نجم نے کہا ہے کہ 2024ء کے انتخابات کے بعد ہم ایک بار پھر نازک موڑ پر ہیں۔امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔یہ بیانیہ بن گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن پوری طرح شفاف نہیں ہیں۔
“”جیو نیوز ” کی خصوصی ترانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نیا ووٹر الیکشن میں اپنا کردا ادا کرے گا اور اس الیکشن میں ہمیں یہ نظر آیا ہے۔اس وقت یہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کی نسبت نوجوان طبقے کو بہت زیادہ متحرک کیا۔امریکہ میں پاکستانی الیکشن کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔یہ بیانیہ بن گیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن پوری طرح شفاف نہیں ہیں۔اس کی بڑی وجہ رات 10 بجے کے بعد اچانک الیکشن ٹی وی پر نہ دینا اور پھر صبح کے وقت رات کے ہارے ہوئے امیدواروں کا اچانک بڑی لیڈ سے جیت جانا سب سے بڑی وجہ بنا کیونکہ دنیا بھر میں بیٹھے صحافی ان ٹی وی چینلز کی رپورٹس دیکھ رہے تھے جن میں امیریکن بھی شامل تھے –