آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں بھارت نےجنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سےشکست دے دی۔ایک موقع پر انڈیا کی 40 رنز پر 4 وکٹیں گریں تو ایسا لگ رہا تھا کہ ساؤتھ افریقہ باآسانی یہ میچ جیت جائے گا مگر پھر بھارت کے مڈل آرڈر نے بہترین کھیل پیش کیا –
ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا، لوہان ڈری پریٹوریس 76 اور رچرڈ سیلٹسوین 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی طرف سے راج لمبانی نے 3، مشیر خان نے 2، نمن تیواری اور سامی پانڈے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ، سچن داس نے 96 اور کپتان اودے شرن نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی ا فریقا کے کیونا مپاخا اور ٹرسٹن لس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر244 رنز بنائے۔بھارت نےجنوبی افریقا کا 245 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیاٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 8 فروری کو پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔بھارت مسلسل پانچویں بار انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے –
بھارت کی انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا
Leave a comment
Leave a comment