پاکستان میں اس وقت پوری قوم عام انتخابات کے بخار میں مبتلا ہے مگر آج اس میں ایس اور خان دان کی انٹری ہوگئی جسے انگلینڈ کی امیر ترین فیملیز میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے -یہ عمران خان کی سابق اہلیہ اور اور ان کے بیٹے قاسم اور سلمان ہیں -جنھوں نے 8 فروری کے حوالے سے ایک تڈویر شیئر کی ہے – پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ملک میں عام انتخابات کے موقع پر جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے اکثر امیدار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ان کی جماعت کو الیکشن کیمپین کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تاہم ایسی صورتحال میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر بیٹوں سلمان اور قاسم کی انتہائی دلچسپ تصویر شیئر کر دی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔ان کی اس تصویر کے بعد ان کا ووٹر اور چا رجڈ ہوگا اور پہلے سے زیادہ جوش اور جزبے کے ساتھ کل کے روز پولنگ سٹیشن کی طرف آئے گا –
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے قاسم اور سلیمان کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام رکھاہے ، اس تصویر پر جمائمہ نے خصوصی طور پر 8 فروری درج کیا جس کا مطلب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات ہیں ۔یاد رہے کہ عمران خان کی کبھی کبھار جیل میں ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت بھی کروائی جاتی ہے ۔ عمران خان کو سائفر ، دوران عدت نکاح اور توشہ خانہ میں 31 سال قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں مگر اس کے باوجود نہ وہ خود الیکشن سے دست بردار ہوئے اور نہ ہی ان کے بہت سے ساتھی -اب کل پورے پاکستان کی نظریں پی ٹی ائی کے ووٹرز پر لگی ہیں کہ وہ کتنی بڑی تعداد میں نکل کر اپنے لیڈر کی آواز پر لبیک کہتے ہیں کیونکہ عمران خان نے اپنے ووٹرز سے ایک ہی اپیل کی ہے کہ 8 فروری کو گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ ڈالیں –