پاکستان پیپلز پارٹی نےاپنے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

چند روز قبل سینیٹ میں ایک قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں 8 فروری کو انتخابات ملتوی قرار دینے کی قرار داد پیش کی گئی تھی -اس وقت سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے ایک سینیٹر موجود تھے جنھوں نے اس قرار داد کی مخالفت نہیں کی تھی – پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔ بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی تھی، پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نعیم خان عمرزئی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔

نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرار داد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت عام انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، بہرہ مند تنگی پر پارٹی کے بڑے احسانات ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کارکنان کے علاوہ من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیے۔اس قرار داد کے فوری بعد پیپلز پارٹی نے اس قرار داد کی مخالفت کی تھی اور اسے جمہوریت پر ایک حملہ قرار دیا تھا –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *