لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہدجمیل خان نے استعفیٰ دیدیا

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

کئی روز قبل سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس باقر علی نقوی نے استعفیٰ دیا تو صھافیوں نے کبر دی تھی کہ ابھی 2 یا 3 مزید استعفے آسکتے ہیں اور اج ان کی یہ پیشن گوئی پوری ہوگئی اور لاہور ہائی کورٹ کے جج شاہد جمیل خان نے بھی اس اہم ترین عہدے سے استعفیٰ دے دیا –

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان مستعفی ہو گئے،جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا،استعفیٰ کے متن میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 10سال فرائض سرانجام د یے -مییں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔اس للیےاپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں جسے قبول کیا جائے –

ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے ۔ یاد رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان 2014میں لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے،جسٹس شاہد جمیل خان نے29اپریل 2028کو ریٹائرہوناتھا۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *