کل پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر اشفاق اسحاق ستی کی اہلیہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کا شوہر ان پر بے حساب تشدد کرتا ہے انھوں نے یہ الزام بھی عائید کیا تھا کہ اس میں ان کے سسرال والے بھی ملوث ہیں – اب اس پر اشفاق اسحاق ستی نے اپنی دوسری اہلیہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے گھریلو تشدد کے الزامات پر اپنا مؤقف پیش کردیا۔” اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”میں 17 سال کی جدوجہد کے بعد کامیابی کے اس مقام پر پہنچا تھا اور اس دوران مجھے لوگوں کی طرف سے محبت بھی ملی جس کے لیے سب کا شکرگزار ہوں“۔
اشفاق ستی نے اپنی دوسری اہلیہ نومیکا طاہر محمود کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہر کہانی کے دو رُخ ہوتے ہیں اور آپ نے ابھی تک صرف ایک رُخ دیکھا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر آپ کے سامنے پیش کیا گیا، میں مانتا ہوں کہ میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جھگڑا ہونا معمول کی بات ہوتی ہے ،ہر گھر میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے لیکن ہمارے نجی معاملے کو بڑھاوا دےکر میری کردار کشی کی جارہی ہے”۔اُنہوں نے کہا کہ کل کےواقعے کی بنیاد پر آج مجھے درندہ صفت انسان دکھایا جارہا ہے، جگہ جگہ میری زندگی کے نجی معاملات پر تبصرے کیے جارہے ہیں، جو لوگ مجھے نہیں جانتے وہ بھی میرے خلاف باتیں کررہے ہیں، میرا اپنی اہلیہ کے ساتھ جو بھی تنازع ہوا پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے لیکن اس معاملے کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے یہ فیصلہ پولیس یا عدالت کو ہی حل کرنے دیں –
اشفاق ستی نے اپنی تیسری اہلیہ زارا کے حوالے سے کہا کہ میرے اور زارا کے رشتے کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ہماری شادی کو 3 سال کا عرصہ ہوگیا ہے، ہمارا ایک بیٹا بھی ہے اور زارا کو میری پچھلی دونوں شادیوں کے بارے میں معلوم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی دوسری اہلیہ نومیکا بار بار مجھ سے یہی تقاضہ کررہی تھیں کہ اپنی تیسری بیوی زارا کو طلاق دو۔ اشفاق ستی نے معروف مقبول اینکر پرسن رابعہ انعم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ” آپ مجھے ذاتی طور پر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، میں آپ سے یہی کہنا چاہوں گا کہ ہم ایک ہی پیشے سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کے ساتھ ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے، اگر آپ کو اس معاملے پر بات کرنی تھی تو آپ کا کام تھا کہ پہلے کال یا میسج پر میرا مؤقف جان لیتیں“۔
اُنہوں نے کہا کہ “میں رابعہ انعم کی جانب سے میرے کردار پر کہی گئی باتوں کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں اور اگر میں نے تنگ آکر اپنے ساتھ کچھ بھی غلط کرلیا تو اُس کی ذمہ دار رابعہ انعم ہوں گی ۔ اشفاق ستی نے مزید کہا کہ “مجھے، میری بیوی اور میرے بچوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، اگر ہم میں سے کسی کو بھی کچھ ہوا تو اُس کی بھی ذمہ دار رابعہ انعم ہی ہوں گی کیونکہ ان ہی کے مشوروں پر میری اہلیہ نے یہ سب کیا ہے “۔