سپریم کورٹ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

��پاکستان تحریک انصاف کے لیے آج کامیابیوں کا دن تھا -آج ان کے 4 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی -صنل جاوید 9 مئی کے روز سے اسیری کی زندگی گزاررہی ہیں -کل 8 ماہ کے بعد ان کی اپنے شوہر سے ملاقات ہوئی تھی اس موقع پر صنم جاوید کی خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ صنم جاوید لاہور سے الیکشن لڑنے کے لیے مچھلی کی طرح بےتاب ہین اور اج اللہ پاک نے اس کی یہ دعا سن لی اور اب وہ ممکنہ طور پر مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی -سپریم کورٹ نے صنم جاوید خان اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

صنم جاوید کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 کاغذات نامزدگی منظور کر دیےگئے جبکہ شوکت بسرا کو این اے 163 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔سپریم کورٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیدیے۔عدالت نے حکم دیا کہ دونوں امیدواروں کے بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان اور نام شامل کیے جائیں۔اس کے علاوہ طاہر صادق اٹک اور پرویز الہی کو صوبائی اسمبلی گجرات سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *