پاکستان میں کئی ماہ سے بارشیں نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے فصلون پر بہت برے اثرات پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا -اس کی ایک وجہ ہمارے اپنے اعمال ہیں ملک میں بارشوں کی کمی کے سبب ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ کم ہوجانے سے لوڈشیڈنگ کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے اس لیے اب حکومت نے قوم سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے لیے دعائیں کریں – وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں سے ملک بھر میں نماز استسقاادا کرنے کی اپیل کر دی۔
24 نیوزکے مطابق وزارت مذہبی امور نے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاکا اہتمام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، تفصیلات کے مطابق حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلوۃٰ الاستسقاءکا لازمی اہتمام کریں،ترجمان مذہبی امور کاکہناتھا کہ اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔مگر جس ملک میں بچے اور خواتین غیر محفوظ ہوجائیں غریب عوام روٹی کے ایک ٹکڑے کو ترس جائے -انصاف کا خون ہونے لگے مجرم جرم کرکے آزاد دندناتے پھریں تو اللہ جو عادل ہے اس نے قوم اور ملک کو تو آزمائش میں ڈالنا ہی ڈالنا ہے -اب یہ بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور وہ غلطیاں نہ دہراتے جائیں جو ہم سالوں سے کرتے چلے آرہے ہیں -اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے حال پر رحم فرمائے ہمارے گناہوں پر ہماری پکڑ نہ کرے اور ہمیں نیکی اور لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت بھی عطا فرمائے –