عابد شیر علی اپنی بدکلامی کی وجہ سے اکثر مخالفین کے نشانے پر رہتے ہیں -وہ لائیو تی وی شو میں بھی اکثر اپنے مخالف امیدوار کے ساتھ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں اب انھوں نے بلاول کو تنقید کا نشانہ بنایا تو پیپلز پارٹی ایک بار پھر ان سے الجھ پڑی – پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے ہی بہادر تھے تو پی ٹی آئی کے دور میں ملک چھوڑ کر کیوں بھاگے تھے۔ ایون فیلڈ کی ملکیت سے انکار کرنے والے اب ایون فیلڈ کے مکین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست کو انتقامی کارروائیوں سے پاک کرنے آئے ہیں۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ انتقام اور عدم برداشت کی سیاست ختم ہوگی تو سیاسی استحکام آئے گا۔ صرف لاہور ہی نہیں پورا پنجاب ضیاء باقیات سے پاک ہو رہا ہے۔ 8 فروری کے بعد مجھے کیوں نکالا کہے گا ٹاٹا، بائے بائے۔یاد رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں عابد شیر علی بھی نواز شریف کے بعد ملک چھوڑ کر کئی سال تک لندن میں ہی مقیم رہے اور وہ نواز شریف کےساتھ ہی 21 اکتوبر کو وطن لوٹے تھے –