تاندلیانوالہ سے مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے رجب بلوچ کی اہلیہ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض ہوگئی تھیں -پہلے انھوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا مگر اب اس میں نیا موڑ آگیا -ان کے بیٹے کی ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں انھوں نے نون لیگ کے امیدوار اور اپنے چچا کی مخالفت میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتی امیدوار سعد اللہ بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا –
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97 تاندلیانوالہ میں (ن) لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا،سابق لیگی ایم این اے عائشہ رجب علی پی ٹی آئی امیدوار سعد اللہ بلوچ کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔
عائشہ رجب بلوچ نے(ن )لیگ کی جانب سےٹکٹ نہ ملنے پر این اے 97 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ،عائشہ رجب بلوچ کے بیٹے روشان رجب نے الیکشن سے دستبرداری اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کا اعلان کیا۔عائشہ رجب بلوچ نے گلہ کیا تھا کہ کہ ان کے شوہر سخت بیماری کی حالت میں بھی وہیل چئیر پر نواز شریف کو ووٹ دینے آئے تھے مگر ان کے بیٹے اور بی وی کو اس بار بالکل نظر انداز کیا گیا –