دنیا بھر میں جن طاقتور ترین افواج کا ذکر کیا جاتا ہے اس میں پاکستان کی فوج بھی شامل ہے -دنیا میں تقریبا 200 ممالک ہیں جن میں سے 145 کے پاس اپنے ملک کے دفاع کے لیے بہترین فوج موجود ہے -بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج کی درجہ بندی جاری کردی ہے -دنیا بھر میں سب سے زیادہ طاقتور افواج رکھنے والے ممالک کی اس فہرست میں امریکہ کا پہلا روس کا دوسرا، چین کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں-پاک فوج نویں اور اٹلی کی فوج 10ویں نمبر پر ہے –
ویب سائٹ ’گلوبل فائر پاور‘ ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ہے۔رواں سال جاری ہونے والی گلوبل فائر پاور کی فہرست میں امریکا سرِ فہرست جبکہ پاکستانی افواج اس فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں، جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔
۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور کی جاری کردہ اس فہرست میں اٹلی کا دسواں نمبر ہے جبکہ سب سے کمزور ترین افواج والے ممالک میں سرینیم 143ویں، ملڈووا 144 ویں اور بھوٹان 145ویں نمبر پر ہے۔ ان افواج کی رینکنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے، جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔ 2018 میں جاری کردہ فہرست کے مطابق پاک فوج 18ویں نمبر پر تھی، بعدازاں 2019 میں تین درجے بہتری دیکھنے میں آئی اور پاک افواج 15 ویں نمبر پر آگئی۔
ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم سال 2023 میں 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ اس کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ برس پاکستان فوج کا 7واں نمبر تھا۔مگر حیران کن طور پر اس برس اس کی رینکنگ میں بہتری کی بجائے کمی وواقع ہوئی ہے تاہم پاک فوج اب دنیا کی طاقور ترین 10 افواج کی فہرست میں شامل ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے اور اس کا ثبوت آج اس نے اسوقت دیا جب پاک فوج نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں ایران کی حدود میں گھس کر ڈرون حملے کیے –