عوام کیلیے خوشخبری؛ ملک بھر میں کل تمام یوٹیلٹی سٹورز کھلے رہیں گے

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

یوں تو اتوار کے روز چھٹی کا دن ہونے کے سبب یوٹیلیٹی سٹور بند ہوتے ہیں مگر حکومت پاکستان نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے اس اتوار یوٹیلیٹی سٹور بند رہیں گے -ملک بھر میں کل تمام یوٹیلٹی سٹورز کھلے رہیں گے ۔اتوار 31 دسمبر کو یوٹیلیٹی سٹورز کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے۔ سال 2023ء کے آخری اتوار31 دسمبر کو سٹورز کھلے رہیں گے۔

زیادہ سے زیادہ سیل اور عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی سٹورز کھلے رکھے جاتے ہیں۔ اس بار رد و بدل کر کے مہینے کے آخری اتوار کو سٹورز کھلے رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اتوار 7 جنوری کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز بند رکھے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *