اداکارہ راکھی ساونت جنھوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا اب دوبارہ شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں انھوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کو لے کر کھل کر گفتگو کی ۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں راکھی نے کہا کہ”میں آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی انھوں نے اس کی ایک بہترین وجہ بھی بیان کی ان کا کہنا تھا کہ زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے۔ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا۔اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں “۔
“ایکسپریس نیوز ” کے مطابق انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ “میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی ڈگری جاری کردیں تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی گُزار سکوں”۔واضح رہے کہ عادل اور راکھی کے درمیان علیٰٰحدگی تو ہوگئی ہےلیکن عدالت میں طلاق کا کیس ابھی جاری ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کسی مسلمان کو اپنا جیون ساتھی چنتی ہیں یا پھر کسی اور مزہب کے شخص سے شادی کریں گی -جو اس بات کو بھی واضح کردے گا کہ وہ واقعئی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں یا وہ صرف شہرت حاصل کرنے اور میڈیا میں آنے کا ایک ڈرامہ تھا –