پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گئی جس پر شاہد آفریدی نے ایک مشورہ دے ڈالا – شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حارث رﺅف کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ حارث رﺅف کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کی بجائے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز حارث رﺅف کے لیے بہت موزوں ہوں گی۔مگر جب فیلڈر آسان کیچ ڈراپ کردیں تو حارث روف بھی میچ میں کیا کرلیں گے –
حارث رﺅف نے اپنے کیریئر میں صرف ایک ٹیسٹ میچ اور 9فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی ، مگر انہوں قومی ٹیم کا حصہ بننے کی بجائے بی بی ایل میں میلبرن سٹارز کی طرف سے کھیلنے کو ترجیح دی۔
جہاں انہوں نے 4میچ کھیلے اور 6وکٹیں حاصل کیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”حارث رﺅف کے پاس گیند بازی کی جو رفتار ہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں وہ بہت اچھی کارکردگی دکھاتا – پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اب اگلے سال 3جنوری سے سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہو گا۔آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے –
شاہد آفریدی کا ٹیسٹ سیریز میں حارث رﺅف کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ
Leave a comment
Leave a comment