پائلٹ جہاز اڑاتے وقت مختلف طرح کی غلطیاں کرجاتے ہیں مگر بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ ساری زندگی اس پائلٹ کی حماقت کا پیچھا کرتی ہیں ایسی ہی غلطی ایک روسی پائلٹ سے بھی ہوگئی – روس میں پائلٹ نے غلطی سے ہوائی جہاز ایک منجمد دریا کے اوپر اتار دیا مگر مسافروں کی قسمت اچھی تھی کہ لینڈنگ کے باوجود وہ ڈوبنے سے بچ گئے -اور جہاز بھی حادثے سے محفوظ رہا۔ یہ واقعہ روس کے شہر یاکوتسک میں پیش آیا جہاں پولر ایئرلائنز اس چھوٹے طیارے کے پائلٹ نے منجمد دریا کی برف کو لینڈنگ کے لیے مختص پٹی سمجھ لیا اور وہاں طیارہ اتار دیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے میں 30مسافر اور عملے کے چار اراکین سوار تھے۔ تمام لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ لینڈنگ کے بعد تمام مسافر اور عملے کے افراد منجمد دریا کی برف پر پیدل چلتے ہوئے محفوظ علاقے میں چلے گئے۔ دریا کے اوپر برف کی 2فٹ موٹی تہہ جمی ہوئی تھی لیکن اس میں بھی طیارے کی لینڈنگ سے دراڑیں پر گئیں۔ تاہم برف اپنی جگہ قائم رہی وہ بھاری بھرکم طیارے اور مسافروں کا وزن سہہ گئی اور طیارہ دریا میں ڈوبنے سے محفوظ رہا۔
روس میں پائلٹ نے رن وے سمجھ کر ہوائی جہاز ایک منجمد دریا پر اتار دیا
Leave a comment
Leave a comment