تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان جے یو آئی میں شامل

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

پشاور سے سابق ایم این اے نور عالم خان جنھوں نے عمران خان کے دور حکومت میں فاروڑڈ بلاک کا حصہ بن کر کپتان کی حکومت گروانے میں اہم کردارادا کیا تھا آج انھوں نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے پشاور میں تقریب کے دوران جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھاکہ نور عالم خان اور دیگر کو جے یوآئی میں خوش آمدید کہتے ہیں اورآنے والا دور جے یو آئی کا ہے۔نور عالم خان بولےمولانا فضل الرحمان جو کہتےہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہرکوئی قائل ہے، ان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکر جمعیت میں شامل ہوا ہوں۔جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں لہٰذا میری چیف جسٹس سے درخواست ہے تمام قیدیوں کویکساں حقوق دیے جائیں۔یادرہے کہ نور عالم خان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پشاور سے ایم این اے بنے اور بعد میں منحرف ہوگئے تھے لیکن نشست سے مستعفی نہیں ہوئے۔ان کا شمار امیر ترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے وہ عمران خان کی حکومت میں بھی اپنی جماعت کی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتے رہے تھے اور پھر انھوں نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا : خیال تھا کہ وہ نون لیگ کا حصہ بنیں گے مگر وہ جے یو آئی کو پیارے ہوگئے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *