گزشتہ رات ثاقب نثار کے گھر پر اس وقت حملہ کیا گیا جس وقت ان کے گھر والوں کو ان کا ڈرائیور گاڑی میں گھر میں داخل ہوا اس کے پیچھے موٹر سائیکل پر 2 لوگ آئے اور کریکر پھینک کر فرار ہوگئے -سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر گرنیڈ حملے کا مقدمہ لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے۔ کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق گرنیڈ گھر کے گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا جس سے کانسٹیبل عامرعلی، خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے جبکہ حملے سے دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
اس بارے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور اس کی آواز سن کر باہر آ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرنیڈ سے میرے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے مطابق گرنیڈ دھماکے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئےواقعہ کے فوری بعد لاہور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔اس وقت ملک میں جو حالات چل رہے ہیں لگتا یہی ہے کہ وطن دشمن اس طرح کی مزید کاروائیاں کرنے کی کوشش کریں گے مگر انشااللہ میرا رب سب پاکستانیوں کو ان کے شر سے محفوظ رکھے گا –