پی ٹی آئی کے 18 مفرور رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی خبر جھوٹی ہے ؛نادرا

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

�آج میڈیا پر خبر آئی تھی کہ نادرا نے پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بہت شور اٹھا ان کے مخالفین اور حامیوں میں خوب سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا مگر اب اس حوالے سے نادرا کی واضح تردید آگئی ہے – نادرا کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے ۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی پروسیجر ہوتا ہے۔ابھی تک نہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی ہے نہ وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے ،شناختی کارڈ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

نون لیگ کے قریب سمجھے جانے والے کچھ میڈیا چینلز کی جانب سے خبر نشر کی گئی تھی کہ نادرا نے پولیس کی درخواست پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئےہیں۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کر سکتے، عدالتی احکامات تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔ جن سیاسی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا تزکرہ ہوا تھا ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ ، زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان شامل ہیں ۔تاہم اب اس کی تردید سامنے آگئی ہے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *