پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 487 رنز پر آؤٹ ہو گئی، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 6 شکار کیے۔انھوں نے ثابت کیا کہ ان کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے -پہلے میچ میں 118 رنز کے عوض 6 وکٹیں لےکر انھوں نے اپنا نام ریکارڈ بک میں ڈلوالیا ہے –
پرتھ کے واکا کرکٹ سٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 346 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔پہلے دن کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہنے والے آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے 15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا سکور 411 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ایلکس کیری 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 449 رنز پر گری جب مچل سٹارک کو بھی عامر جمال نے 12 رنز پر بولڈ کردیا۔
مچل مارش کو خرم شہزاد نے بولڈ کیا جبکہ 481 کے مجموعے پر پیٹ کمنز کو بھی عمار جمال نے پویلین بھیج دیا – عامر جمال نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے جو 5 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خرم شہزاد کے حصے میں 2 وکٹیں اور فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 164 ، مچل مارش نے 90 عثمان خواجہ نے 41 اور ٹریوس ہیڈ نے40 رنز بنا کر بنائے ۔آسٹریلیا کے 487 رنز کے مقابلے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان نے آج کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے ہیں -آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے42 اور شان مسعود نے 30 رنز بنائے جبکہ امام الحق 38 رنز کے ساتھ ابھی کیریز پر نائٹ واچ مین خرم شہزاد ک7 رنز کے ساتھ موجود ہیں -لائن اور سٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی –