عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی 2023 میں گولز کی نصف سنچری

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

دنیا کے 10عظیم ترین فٹ بالر میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں -وہ انسٹاگرام پر بھی سب سے زیادہ فالورز کے ساتھ سرفہرست ہیں -اب انھوں نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے -عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے یہ اعزاز سعودی پرو لیگ میں النصر اور حریف کلب الشباب کے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول کیا جو رواں سال ان کا 50 واں گول تھا میچ میں ان کے علاوہ فوفین سایون مانے، عبدالرحمان اور ماران نے بھی گول کیے۔

اس میچ میں النصر نے 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے فتح اپنے نام کی، اسی کے ساتھ رونالڈو کی ٹیم النصر نے سعودی پرو لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔اس وقت دنیا میں ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹانو رونالڈو کا راج برقرار ہے -یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے کہ اس دونوں میں زیادہ بڑا فٹ بالر کون ہے ؟-

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *