پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں قانون کی پابندی کرنے والا شہری ہوں نیب جب بلائے گا تحریک انصاف کی حکومت مٰیں ہوتے ہوئے جو باتیں میرے علم میں میں نے وہ نیب کو بتلادی ہیں -میں جاؤں گا لیکن انھوں نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ وہ عمران خان کے خلاف بیان دینے یا وعدہ معاف گواہ بننے کا کوئی رادہ نہیں رکھتے –
بھلوال میں کارکنوں سے خطاب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کسی عدالت میں بیان نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 مرتبہ بلایا میں پیش ہوا۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر فراڈ ہے یہ بات میں نے کئی مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے کہی۔ان کا کہنا تھا کپ پارٹی میں واحد ادمی تھا جو کھل کر عمران خان یا ان کے وزراء کے بعض فیصلوں پر تنقید کرتا تھا اب عمران خان اور ان کی جماعت مشکل میں ہیں میں ان کےلیے مزید پریشانیاں ہرگز پیدا نہیں کروں گا -حسینی ہوں علی علیہ السلام کا چاہنے والا ہوں کبھی کسی مظلوم پرہونے والے ظلم میں حصہ دار نہیں ہوسکتا –