شالیمار ٹاؤن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر ڈاکہ

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

گوجرانوالہ میں چوری کا حیران کن واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں ملزمان ایک کلو سے زائد سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ یہاں پر بھی کراچی کی طرح سے واردات ڈالی گئی ہے -کراچی میں بھی ڈاکو ایک گھر میں گھس کر بڑی مقدار میں نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے –

تفصیلات کے مطابق شالیمار ٹاون کے علاقے میں ایک کاروباری شخص کے گھر پر 5 ڈاکووں نے دھاوا بولا ، وہ تمام ایک گاڑی پر سوار ہو کر آئے اور خاندان کو یرغمال بنا لیا ، ملزمان گھر سے 84 تولے سونا ، 60 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے-اس سے پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ تھانہ اروپ کے علاقہ شالیمار ٹاؤن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر ڈاکہ پڑا ،6ڈاکو اشفاق ربانی نامی شخص کے گھر سے2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قریب نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ے- پنجاب پولیس نے واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جارہاہے ۔دونوں وارداتوں میں یکسانیت بتارہی ہے کہ ان دونوں واقعات میں ایک ہی گینگ ملوث ہے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *