بھارت میں کرائم پر کیے جانے والے ڈرامے میں سی آئی ڈی نے سب کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے -دہائیوں پر محیط اس ڈرامے کا سفر آج بھی جاری و ساری ہے -اس میں ہر قسط میں بہت سے کردار شامل ہوتے رہتے ہیں مگر اس میں 5 کردار ایسے ہیں جو عرصہ 15 سال سے اس میں لگاتار کام کررہے ہیں ان میں ابھی جیت ،دیا اور اے سی پی پرے دھیومن شامل ہیں ان میں ایک اور کردار بھی ہے جس کو اپنی حماقتوں کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہ کردار ہے فیٍڈرکس کا -مگر ان کے پرستاروں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ اب سی آئی ڈی میں کبھی نظر نہیں آئیں گے –
بھارتی کرائم سین ڈرامہ سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس دنیا سے منہ موڑ گئے۔ اداکار دنیش فیڈنس کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے سبب ان کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہ چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ دنیش فیڈنس نے سی آئی ڈی سے شہرت حاصل کی، اس کے علاوہ وہ کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں بھی ابھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں مگر آج بھارت ٹی وی کا یہ چمکتا ستارہ غروب ہوگیا ۔
سی آئی ڈی میں فیڈرکس کا کردار ادا کرنے والے دنیش فیڈنس انتقال کرگئے
Leave a comment
Leave a comment