�پاکستان میں اس وقت جن اداکاراؤں کا شمار چوٹی کی فنکاروں میں ہوتا ہے ان میں سے ایک نمرہ خان بھی ہیں -آج سے 9 سال قبل وہ ایک خوف ناک حادثے کا شکار ہوگئیں تھیں تاہم بری طرح زخمی ہوجانے کے بعد بھی انکی زندگی بچ گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کیمپین چلائی گئی کہ ان کے حادثے کی وجہ ان کا نشے کی حالت میں ہونا تھا -حال ہی میں نمرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ماضی میں ہونے والے اپنے خوفناک کار حادثے سے متعلق کُھل کر بات چیت کی۔سال 2014 میں نمرہ خان کی گاڑی کو اسلام آباد کے قریب خطرناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد وہ چار دن تک وینٹی لیٹر پر رہیں جبکہ آپریشن کے بعد وہ 19 دن تک کوما میں رہی تھیں۔
پوڈکاسٹ کے میزبان نے نمرہ خان سے سوال کیا کہ “2014 میں جب آپ کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا تو اُس وقت یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آپ نشہ کرکے گاڑی چلا رہی تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، کیا یہ سچ ہے؟”اس سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ “اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے، دراصل! میری نیند پوری نہیں تھی جس کی وجہ سے گاڑی چلاتے ہوئے میں سو گئی تھی، اور پھر میری گاڑی 180 کی رفتار سے فوجیوں کی جیپ سے ٹکراگئی تھی
حادثے کے سبب گاڑی کا اسٹیئرنگ میرے سینے میں گھس گیا تھا جس نے میرا جگر بری طرح زخمی کردیا تھا اور اس کے علاوہ میرے سر کے اندر شیشہ گُھس گیا تھا جس کی وجہ سے دماغ میں بھی شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ حادثے کے بعد میری دائیں ٹانگ پانچ جگہوں سے ٹوٹ چکی تھی اور ٹانگ سے گوشت کا بڑا ٹکڑا بھی الگ ہوگیا تھا -ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے میرے گھر والوں کو بتادیا تھا کہ اگر آپریشن کے دوران، ان کی زندگی بچ بھی گئی تھی تو یہ ہمیشہ کے لیے کوما میں جاسکتی ہیں-
نمرہ نے اس حادثے کے باوجود اپنی جان بچ جانے کی وجہ بھی بیان کی اُنہوں نے کہا کہ “اس دوران، جس نے میری زندگی بچائی وہ صدقہ تھا، میں نے حادثے سے پہلے صدقہ دیا تھا اور اُسی صدقے کی وجہ سے، آج میں زندہ اور نارمل زندگی بسر کررہی ہوں ۔نمرہ خان نے شراب نوشی سے متعلق گردش خبروں پر کہا کہ “جب یہ حادثہ پیش آیا تو میرا شراب نوشی کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا کیونکہ پولیس کو شک تھا کہ شاید نشے کی وجہ سے حادثہ ہوااداکارہ نے کہا کہ “شراب نوشی کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، الحمدللہ! میں تہجد گزار ہوں، میں نے کبھی نشہ نہیں کیا، شراب نوشی سے متعلق تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں