ورلڈ کپ ہارنے کا غم ؛روہیت شرما کا ٹی -20 سے ریٹارمنٹ کا فیصلہ؟

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان ہے -روہیش شرما ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر روپڑے تھے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور پھر نریندر مودی نے روہیت اور کوہلی کو خود جاکر حوصلہ بھی دیا تھا اور ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف بھی کی تھی مگر لگتا یہی ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم میں نظر نہیں آئیں گے –

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت شرما کی جانب سے جلد ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ روہت شرما نے ون ڈے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے مستقبل کے بارے میں بات کی تھی کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ اب صرف ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ پر ہی مرکوز کریں اور یہ ذمہ داری اب ہاردیک پانڈیا ہی اٹھائیں ۔
واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے بھارت کے لیے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا۔روہت شرما نے بھارت کی جانب سے 148 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور تقریباً 140 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3853 رنز بنائے ہیں، اس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *