خوشخبری: سعودی عرب کی 5 بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے طے پا گئے

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب سے ایک بڑی اچھی خبر آئی ہے -بیروزگار پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مزید دروازے کھلنے لگے۔سعودی عرب کی 5 بڑی کمپنیوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے معاہدے طے پا گئے۔معاہدے تحت15 سے 20 ہزار پاکستانیوں کو سعودی عرب میں نوکریاں ملیں گی،تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی اور اوورہیڈ ٹرانسمیشن میں ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔سعودی تعمیراتی کمپنیوں نیسما پارٹنر اور الراشد گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھجوانے کا معاہدہ ہوگیا،سعودی کمپنی مہارہ ہیومین رہسوس، البوانی اور الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے طے پا گیا۔معاہدوں کے تحت تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی ،معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ریاض میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے،سعودی عرب میں روزگار کے دروازے کھلنا ملکی ترسیلات زرمیں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔سعودی عرب قیام پاکستان کے بعد سے اب تک ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور نہ صرف اربوں ڈالر کی امداد دے چکا ہے بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار بھی فراہم کرتا رہا ہے -یہی وجہ ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند رہا ہے اور جسب سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آتا ہے تو پاکستان بھی پوری تندہی کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوتا رہا ہے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *