پاکستان کے میڈیکل کالجز میں بچوں کو پڑھانے والی ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے واقعات کے دن کور کمانڈر ہاؤس جانے کے بعد سے زیرحراست ہیں مگر وہ کپتان اور تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہیں آج انھوں نے نواز شریف کو ایک بڑا چیلینج دے دیا –
نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو اور جو مجرم ہوں سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہوں انھیں الیکشن لڑنے کی اجادت دی جائے ،نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھا پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیا۔اس وقت تحریک انصاف کی مقبولیت کا جو گراف ہے وہ بتارہا ہے کہ اگر یاسمین راشد نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑتی ہیں تو میاں صاحب کا جیتنا بہت مشکل ہوگا یہ بات وہ صحافی بھی کر چکے ہیں جو نون لیگ کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں –