پی آئی اے اور پی ایس او کے دمیان تنازع کے بعد پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے -کل اس میں کچھ بہتری دیکھی گئی تھی جب پی آئی نے 7 کروڑ رقم کی ادائیگی پی ایس او ،کو کی مگر پی ایس او روزآنہ 10 کروڑ کا تقاضا کررہا ہے جو پی آئی اے کے لیے ادا کرنا مشکل ہے – قومی ایئر لائن کا مالی بحران جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی، آج بھی پی آئی اے نے مزید 49 پروازیں منسوخ کردیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔فیصل آباد کے لیے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کے لیے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔ گلگت کے لیے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کے لیے پی کے 753، پی کے 754 منسوخ کردی گئیں -پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 منسوخ کی گئی ہیں۔
اسی طرح سکردو کے لیے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کے لیے پی کے 211، پی کے 234، ابوظہبی کے لیے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ہے۔
لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 منسوخ ہیں۔سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281، پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کی گئی ہے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ اگر اس معاملے میں حکومت نے معاونت نہ کی اور پی آئی کو فنڈز فراہم نہ کیے تو پی آئی اے کی تمام فلائٹس کوہی بند کرنا پڑسکتا ہے -تاہم حکومت کی جانب سے ابھی اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا –
مالی بحران ؛ پی آئی اے نے مزید 49 پروازیں منسوخ کردیں
Leave a comment
Leave a comment