��بھارت میں ایک شخص نے نئی تاریخ رقم کردی اور افسوسناک سانحے کو اس خوش اسلوبی سے ٹریٹ کیا کہ وہ سب کے لیے مسرت کا باعث بن گیا -بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے شہر رانچی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جب یہ خبر لڑکی کے والد کو ملی تو اس نے انوکھا کام کردیا اور انتقام لینے کی بجائے طلاق کے بعد وہ اپنی بیٹی کو سسرال سے ڈھول باجے اور پٹاخوں کے ساتھ خوشی خوشی گھر لے آیا -باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت کے شہر رانچی میں بیٹی کی طلاق ہونے کے بعد باپ نے بارات کی صورت میں ڈھول پٹاخوں کیساتھ جشن کی صورت میں گھر لے آیا باپ کا کہنا ہےکہ سسرال والےاپ کی بیٹی کے ساتھ کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں pic.twitter.com/XOHp02jcH5
— karachi news wala (@karachinewswal1) October 24, 2023
DAUGHTER LEAVES TOXIC MARRIAGE, FATHER BRINGS HER HOME WITH CELEBRATIONS
Father Prem Gupta says: "when your daughter's marriage is done with great pomp and show and if the spouse or family turn out to be wrong, or do wrong, bring your daughter back to your home with respect and… pic.twitter.com/sGC8ZPqQgR
— Morningstar. (@dr_aculii) October 24, 2023
سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں والدین سمیت لڑکی کے گھر والوں کو ڈھول پٹاخوں کے ساتھ لڑکی کو گھر واپس لاتے دیکھا جاسکتا ہے، طلاق یافتہ لڑکی کے لیے بھی غم خوشی میں بدل گیا اس موقع پر لڑکی بھی اپنا سامان اٹھائے خوشی خوشی واپس جاتے دیکھی جاسکتی ہے۔
سوشل میڈیا پراس ویڈیو کو لڑکی کے باپ کی جانب سے مخصوص کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس میں درج تھا کہ آپ بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کریں لیکن اگر میاں بیوی اور بیٹی کے سسرال والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔