پاکستان کے فاسٹ باؤلر ورلڈ کپ میں وہ کارکردگی نہیں دکھا پارہے جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں -اس کی ایک وجہ ان کی انجریز بھی ہیں -ب کیونکہ قوم ان سے اسی پرفارمنس کی توقع کررہی ہے اس لیے وہ انڈر پریشر بھی ہیں-ایسی صورتحال میں ان کو کیا کرنا چاہیے پاکستان کے تجربہ کار کپتان اور فاسٹ باؤلر نے شاہیں کو مشورہ دے دیا –
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے میچ سے قبل فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دیا ہے۔شاہین آفریدی نے اب تک آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران 3 میچز میں 34.75 کی اوسط سے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 6.31 رہا جو کہ زیادہ ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے رواں ورلڈکپ میں اب تک متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ شاہین اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا باولر ہے’۔ وسیم اکرم نے نجی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے اور کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے، مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔وسیم اکرم ٹی وی شو میں بیٹھ کر کھل کر کھلاڑیوں کی تعریف بھی کرتے ہیں اور ان پر تنقید کی -یہی وجہ ہے کہ سب نئے کھللاڑی ان کی بات کو غور سے سنتے بھی ہیں اور اس پر عمل کی کوشش بھی کرتے ہیں –
