پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہےکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپ پر نہ تالے پڑے نہ ہی پٹرول نایاب ہوا یہ بات یقینا خوش آئیند ہے ورنہ 50 سال سے جس چیز کی قیمت بڑھ جاتی تھی وہ کبھی کم نہیں ہوتی تھی اور یہی چیز ملک کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی تھی -3 روز سے میڈیا بتا رہا تھا کہ پڑول کی قمتوں میں 35 روپے کے قریب کمی کی جارہی ہے -اور آج اس پر عمل درآمد بھی ہوگیا اور پٹرول پمپ کھلے بھی رہے اور پٹرول بھی ملتا رہا –
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا ۔ اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 283 روپے38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے43 پیسے کمی کی گئی ہے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت214 روپے85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ ہائی سیپڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ، ہائی سیپڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے59 پیسے کی کمی کردی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ تاہم حکومت نے پڑول پمپ مالکان کی بات مان کر ان کے پروفٹ مارجن میں بھی اضافہ جس کی وجہ سے ملک ایک بہت بڑے بحران سے بچا رہا -پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرائیوں میں اضافہ کردیا تھا اب یہ حکومت کا فرض ہے کہ بسوں اور رکشوں کے کرائیوں میں بھی کمی کروائے تاکہ مہنگائی پر اس کا مثبت اثر پڑے –
پٹرول کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی ؛ کرائےکب کم ہوں گے؟
Leave a comment
Leave a comment