لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں پولیس نے حوا کی بیٹی کے ساتھ وہ سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرماکررہ گئی -اطلاعات کے مطابق پولیس کو ایک مقدمے میں ایک خاتون کی تلاش تھی آج اسی سلسلے میں اسے تھانے طلب کیا گیا جہاں وہ پولیس کی بات سننے کے لیے اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ تھانے آگئی -مگر پولیس نے اسے دھر لیا-لاہورپولیس نے 2 سال پرانے مقد مے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی 4 سالہ معصوم بچی سمیت حوالات میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمے میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو ویمن پولیس سٹیشن کی حوالات میں بند کردیا۔ جب یہ معاملہ میڈیا پر آیا تو پولیس کو صفائی دینا پڑگئی -پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون اس مقدمے میں اشتہاری تھی، وہ گرفتار ی سے بچنے کے لیے اپنی بیٹی کو ساتھ لائی ، بچی کی ضد پر اسے کچھ دیر ماں کے ساتھ حوالات میں رکھا، بعد میں اسے رشتے دار لے گئے تاہم خاتون کو حوالات میں ہی روک لیا گیا ۔پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ وحدت کالونی میں مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ خاتون کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں خاتون پر کہیں بھی براہ راست دھمکیاں دینے کاالزام نہیں۔