بھارت کے مشہور اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شادی جنوری کی 3 تاریخ کو کرنے کا اعلان کردیا مگر وہ سال بتانے سے گریز کرگئے یا انھوں نے ازراہ مزاق سال نہیں بتایا -ایسا لگتا ہے کہ 3 جنوری 2024 کو ان کی بیٹی پیا دیس سدھار جائیں گی -ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی سے خوش نہیں ہیں بالی ووڈ سٹار عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی آئرا خان اور منگیتر نپور شیکھرے کی شادی آئندہ برس 3 جنوری کو ہو گی۔ چند ہفتوں قبل آئرا خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم جب بھی شادی کریں گے، 3 جنوری کو ہی کریں گے لیکن کس سال شادی ہو گی یہ معلوم نہیں۔یاد رہے کہ آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔منگنی کی اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔