ایران اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کے بعد فلسطین کے مسئلے پر دونوں ملک کے سربراہان کا ٹیلی فون کے ذریعے پہلی بار رابطہ ہوا -ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل پر بات چیت کی ، تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ٹیلی فون کال تھی۔ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ رئیسی اور سعودی ولی عہد نے “فلسطین کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کی ضرورت” پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد نے اپنی طرف سے، “اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت جاری کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے
سعودی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے شہریوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے کی ختی سے مزمت کی گئی ۔
سعودی عرب اور ایران نے سات سال تک سفارتی تعلقات نہ رکھنے کے بعد چین کی طرف سے طے شدہ معاہدے کے تحت مارچ میں تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا، جس کی بدولت یمن اور سعودی عرب کی جنگ بندی میں مدد ملی تھی۔