جاوید چوہدری کے پراوگرام سے شروع ہونے والی لڑائی اب عدالت تک پہنچ گئی ہے – نون لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر وکیل شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیہے اور سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
مسلم لیگ نون کے سینٹر افنان اللہ خان نے ایس ایس پی اسلام آباد کو درخواست دی ہے کہ شیر عالم مروت ایڈوکیٹ نے مجھے تین دفعہ تھپڑ مارے اور پیٹا جبکہ میں فرش پر بے ہوش ہو کر گر گیا ، مجھے زخموں کا علاج کروانا پڑا،جبکہ چہرے کی سوجن اور زخموں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں ۔ جاوید چوھدری اور… pic.twitter.com/Oax0y7zUl1
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) September 30, 2023
یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے شو کے دوران لیگی سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کیخلاف تلخ کلامی ہوئی تھی، بات اس حد تک پہنچی کہ دونوں آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کو زدوکوب کیا۔اگرچہ پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ افنان اللہ نے پی ٹی آئی وکیل کی دھنائی کی ہے مگر لگتا یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر شیر افضل کی حمایت کے بعد اب یہ معاملہ عدالت جائے گا -مگر دونوں کے ہاتھ رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا –