کل عمران ریاض خان خیریت سے اپنے گھر پہنچے تو پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر پھر جن صحافیوں نے ان سے ملاقات کی انھوں نے جب عمران ریاض خان کی صحت اور وزن کے حوالے سے بات کی تو پی ٹی آئی کے چاہنے والے بہت اداس ہوئے اس پر پورے ملک کی صحفیبرادری نے بھی تشویش ا اظہار کیا -آج میڈیا کے لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے اپنے دوست سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔عمران ریاض خان سے ملاقات کرنے والوں میں سینئر اینکر و تجزیہ کار منصور علی خان،طارق متین، اقرار الحسن و دیگر شامل تھے۔
عمران ریاض خان کے گھر پر گزارے پانچ گھنٹے میری زندگی کے دوسرے مشکل ترین پانچ گھنٹے تھے۔ ہم سب کمزور ثابت ہوئے وہ ہمارے اندازوں سے زیادہ کہیں زیادہ مضبوط انسان ہے pic.twitter.com/diNRm96yg0
— Tariq Mateen (@tariqmateen) September 26, 2023
اس موقع پر عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے، علی اشفاق نے ملاقات کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا ’’شہزادہ اپنی برادری کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے -پوسٹ کو ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی جانب سے ری ٹویٹ بھی کیا گیا جس کی کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’الحمدللہ‘‘۔بازیابی کے فوری بعد ان سے سینئر صحافی فہد شہباز خان نے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے عمران ریاض سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ بات نہیں کرپارہے تھے، اپنی بات سمجھانے کیلئے انہیں ہاتھوں کا اشارہ کرنا پڑا۔لیکن آج کی تصویر سے ان کے فالورز کو کافی تسلی ملی ہوگی کہ عمران ریاض خان تیزی سے زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں