ایک طرف پاکستان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے -ہزاروں کی تعداد میں کنکشن کاٹے جارہےہیں- مجرموں کو جرمانے کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے اربوں روپے وصول بھی کیے ان اس کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے -اب حکومت نے بجلی کے ساتھ ساتھ گیس چوروں پر بھی ہاتھ ڈالنا شروع کردیا –
سوئی ناردرن کے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید 7 ہزار سے زائد کنکشن منقطع اور 5 کروڑ سے زائد جرمانے کیے گئے۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق تازہ کارروائیوں میں پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر 65 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ گیس چوروں کو 19 لاکھ 68 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
راولپنڈی میں 7 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور گیس چوری پر 1 لاکھ 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مردان میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 4 گیس کنکشن منقطع اور 5 لاکھ 29 ہزار جرمانہ کیا گیا۔اب اس کریک ڈاؤن کے بعد امید ہے کہ گیس کی شارٹج میں جوکمی آرہی ہے اس میں کسی حد تک بہتری آئے گی-