آج کا دن پی ٹی آئی کے لیے خاص تھا -پہلے صبح صبح پی ٹی آئی کی طرف رجحان رکھنے والے صحافی عمران ریاض خان 4 ماہ سے زائید جیل میں بند رہنے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے اور اب عمران خان کو بھی اٹک جیل سےاڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے -اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے آج حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کریں اور انہیں وہ تمام سہولیات بھی فراہم کریں جو ایک وزیراعظم کو دی جاتی ہیں مگر اس پر پولیس نے لیت ولعل سے کام لیا تو چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ کپتان کو آج ہی اڈیالہ جیل لے جائیں جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا –
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم دیا تھا۔عمران خان کی منتقلی کی خبر ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سماج رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی -اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ ضمانت پہلے سنی جائے اور فیصلہ دیا جائے، ضمانت سننا زیادہ ارجنٹ نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کو رہا کیا جائے۔مگر ابھی تک عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کاپروانہ موصول نہیں ہوا –
پی ٹی آئی قائد عمران خان کو اٹک جیل سےاڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
Leave a comment
Leave a comment