پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر جو بھارت کے خلاف میچ میں زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے ابھی تک اپنی اس بیماری سے باہر نہیں نکل سکے اب ڈاکٹروں نے ان کے بارے میں بتادیا ہے کہ ان کو مکمل فٹ ہونے میں 120 درکار ہیں ڈاکٹروں نے انہیں 4 ماہ مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا ہے -یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھی شامل نہیں کیے گئے جس پر انھوں نے ٹویٹ کے ذریعے دکھ کا اظہار کیا تھا –
نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگی جب کہ انھیں فٹنس کی بحالی کیلیے 4ماہ درکار ہیں۔
ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں سکین ہوا تھا، پی سی بی کے مطابق مکمل طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد نسیم شاہ کو کندھے کی سرجری کرانے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں 4ماہ لگیں گے۔ یاد رہے کہ انجرڈ پیسر کی جگہ حسن علی کو ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔مگر پاکستانی عوام حسن کو ٹیم میں شامل کرنے پر خوش نہیں ہیں ان کا خیال ہے کہ حسن علی کی جگہ عماد وسیم زیادہ بہتر چوائس تھے –
نسیم شاہ کو صحتیاب ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ : ڈاکٹروں نے بتادیا
Leave a comment
Leave a comment