پاکستان ریلوے جو گزشتہ دہائیوں سے خسارے میں چل رہا ہے ٹرینوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے مگر لاکھوں افراد کو نوکریوں اور پنشن کی مد میں ہر ماہ اربوں روپے دیے جارہے ہیں -جس کی وجہ سے حکومت پر بھی بوجھ بڑھتا جارہا ہے دوسری جانب ٹرینوں کے وقت پر نہ آنے اور گاڑیوں کی کم تعداد ہونے کی وجہ سے لوگ ریلوے سٹیشن جاکر وقت برباد نہیں کرنا چاہتے جس کی وجہ سے اس ادارے کے ثرچے پورے نہیں ہورہے اور یہ نقصان میں جارہا ہے -اب اس کا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے اور آہستہ آہستہ ترینیں بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گاآج اس کی ابتدا ہوگئی -پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
پاکستان ریلوے کا لاہور تاکراچی چلنے والی شالیمارایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/c5AJEJ86hn
— GNN (@gnnhdofficial) September 22, 2023
نجی ٹی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی ، مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ شالیمار ایکسپریس روزانہ کی بنیاد پر 20 لاکھ روپے خسارے میں تھی ۔