پاکستان کے مشہور کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا شاہد گزشتہ روز شادیکے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنے پیا گھر رخڈت ہوگئیں -شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا شاہد کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی۔https://t.co/E0SXZjBdoo pic.twitter.com/EyXdLdazFn
— DawnNews (@Dawn_News) September 20, 2023
یہ تقریب پیر کو کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر ہوئی اور اس میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔تقریب میں دولہا نے بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔جوڑے کی رخصتی کی تقریب آج (منگل) کو ہوگی۔
دونوں کی منگنی دو سال قبل ہوئی تھی اور جوڑے کا نکاح اس سال کے شروع میں ہوا تھا۔نکاح کے فوراً بعد ایک استقبالیہ کی تقریب بھی کی گئی۔جس میں کرکٹرز بابر اعظم، سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے -ولیمہ کی تقریب کل 21 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہوگی۔